ہلدی  اور  اس کے 10 مصدقہ فوائد

وحید گیلانی

 ہلدی ممکنہ طور پر  ہمار ی خوراک میں سب سے زیادہ  پُر اثر چیز ہے۔ اعلیٰ تحقیقی نتائج یہ واضع کرتے ہیں کہ آپ کے جسم اور ذہن پر اس کے بڑے اثرات ہیں۔ اِ س کے 10 بڑے فوائد درج ذیل ہیں۔

ہلدی میں طاقتور نامیاتی مرکبات ہیں جو طاقتور طبی خصوصیات رکھتے ہیں۔

  • ہلدی ہزاروں سال سے بطور خوراک اور دوا کے استعمال ہو رہی ہے۔ حالیہ تقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اس میں ایسے مرکبات جن کو کرکمونائڈز کہتے ہیں پائے جاتے ہیں اور اس میں بنیادی چیز کرکمائن ہے۔ جو قوی طور پر سوزاں (جلن ۔ سوزش۔ فساد) کے خلاف تریاق ہے اور بوسیدگی  کے خلاف حاجز  ہے۔ اس کرکمائن  نامی مرکب کی کم از کم 1 گرام مقدار روزانہ واضع فرق دکھا سکتی ہے، لیکن اس قدر مقدار کو عام طور پر خوراک میں موجود ہلدی سے حاصل کرنا ممکن نہیں اسی لئے اس مرکب سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لئے اس  کو گولیوں اور کیپسولوں کی صورت میں بھی فروخت کیا جاتا ہے۔

بد قسمتی سے یہ مرکب ہمارے جسم میں پوری طرح تحلیل ہونا بھی مشکل ہے۔ اسی وجہ سے اس کے ساتھ کچھ معاون مرکبات بھی شامل کئے جاتے ہیں تا کہ اس کو جسم میں نفوز پزیر ہونے میں مدد دی جا سکے۔ یہ معاون مرکب پپرائن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جو اسے خون میں حل ہونے میں 2000 فیصد مدد دیتا ہے۔

یہ پپرائن نام کا مرکب بھی ہمارے ایک اور عام استعمال ہونے والے مصالحے کالی مرچ میں پایا جاتا ہے۔ اگر آپ کرکمائن سے پہلے چند دانے کالی مرچ کے ثابت یا پیس کر استعمال کر لیں اور اس کے بعد اس مرکب کا استعمال کریں تو بہترین نتائج ملتے ہیں۔

کرکمائن چکنائی میں بھی حل پزیر ہے۔ اس لئے اسی مرغن کھانوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس مرکب کی کشید حالت ( اصل یا جوہر) تو تجربہ گاہوں میں ہی خصوصی عمل اور انتظامات کے زریعے ہیں حاصل کی جا سکتی ہے لیکن اس کو قدرتی حالت میں حاصل کرنے کے لئے ھلدی   کا استعمال زیادہ مفید ہے۔

اگر آپ ھلدی کو خالص حالت میں حاصل کر لیں جو گٹھی کی صورت میں دستیاب ہے تو اس کے استعمال سے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ بازار سے پسی ہوئی ھلدی میں دیگر کیمیائی مرکبات کااستعمال کیا جاتا ہے تا کہ اس کے رنگ، خوشبو، اور پاؤڈر کو ڈھیلہ بننے سے روکا جا سکے۔ ان میں سے کچھ مرکبات صحت کے لئے تقصان دہ بھی ہوتے ہیں اور اکثر تیزابی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ نیز کچھ لوگ اس میں گندم، جو وغیرہ کا آٹا اور دیگر ملاوٹیں بھی کرتے ہیں۔

اگر آپ گھر میں پسی ہوئی ھلدی اور اس کے ساتھ چند دانے کالی مرچ کے استعمال کرنے کو اپنا معمول بنا لیں تو آپ درج زیل مفادات آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔

  • یہ قدرتی طور پر جلن، سوجن، حساسیت اور درد کے خلاف تریاق ہے۔
  • یہ ڈرامائی طور پر عمل تکسید یا جسم کی بوسیدگی کو روکتی ہے۔
  • یہ دماغ کے نیورو ترافک فیکٹر میں تیزی پیدا کرتی ہے جس سے دماغ بہتر کام کرتا ہے اور یاداشت تیز ہوتی ہے۔
  • یہ وہ چند بنیادی بہتریاں پیدا کرتی ہے جن سے دل کے عارضے سے بچا جا سکتا ہے۔
  • یہ سرطان یا کینسر سے بچنے اور بعض صورتوں میں اس کا علاج ہے۔
  • سے بچنے کا زریعہ ہو سکتی ہے۔ Alzheimer’s diseaseیہ ایک دماغی بیماری   ۔
  • جوڑوں کے درد ( کنٹھیا) میں مفید ہے۔ اور اس سے بچنے کی صورت بھی۔
  • تحقیق نے ثابت کیا کہ یہ ذہنی دباؤ (ڈپریشن)  کو کم کرتی ہے۔
  • یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتی ہے اور دائمی علامات کو روکتی ہے۔
  • اس کا استعمال خواتین اور مردوں کے ازدواجی تعلق میں دشواریوں کو دور کرتا ہے۔

اس کا استعمال کسی قسم کا ردعمل پیدا نہیں کرتا یا بہت ہی کم اثر ہوتا ہے جو نقصاندہ نہیں ہوتا۔ اس لئے اس کا خدشہ نہیں کہ اس کی زیادہ مقدار استعمال کر کے دیگر عارضے پیدا ہوں گے

گردے اور پتے کی پتھری والے مریض اس کا زیادہ استعمال نہ کریں

 

یہ معلومات فلاح عامہ اور اللہ سے نیک جزاء کی نیت سے فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسے اور لوگوں تک پہنچائیں۔ شاید کسی کا بھلا ہو جائے۔