Tenses زمانے ۔۔۔

۔ اُردُو بلاگAHS Foundation

Tenses زمانے ۔۔۔

 


Tense

 کے لفظی معنی تناؤ، کھنچاؤ، پریشانی وغیرہ ہیں لیکن اس لفظ کو زمانہ، تصریف اور گردان کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔Tenses

 

مشکل کیا ہے اور کیوں ہے؟

ھمارے بچے زمانے یا تصریف یا گردان کو خوب رٹا لگا کر یاد کرتے ہیں لیکن پھر بھول جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ وہ یاد کرتےتو ہیں، لیکن سمجھتے نہیں یا سمجھائے نہیں جاتے۔ روایتی طریقوں سے رٹا ہوا سبق بھول جاتا ہے۔ اگر غور کیا جائے تواس کی وجہ بچوں کو اردو کے زمانے بھی سمجھ نہیں آئے ہوئے ہوتے۔ اگر وہ اردو یا اپنی مادری زبان میں زمانے کو سمجھ جائیں تو انھیں انگریزی میں یاد رکھنا آسان ہو جائے گا۔

 

انشاء اللہ عام فہم زبان اور ایک خاص تسلسل سے اس کو آگے لے جاؤں گا تا کہ ہمارے بچوں کے لئے آسانی رہے۔ ان کے بارے میں اپنی رائے دے کر بتائیے گا کہ کسقدر فائدہ ہوا۔


ایک گذارش ہے کہ میں کوئی استاد نہیں اور نہ ہی کسی مضمون کا ماہر۔ یہاں درج شدہ معلومات اپنے ذاتی تجربے اور طریقے سے پیش کی جا رہی ہیں۔ اس میں گرائمر کی معمولی یا غیر ضروری پابندیوں کا ذکر نہیں کیا جائے گا بلکہ عام فہم الفاظ میں بچوں یا دیگر شوقین خواتین و حضرات کو بنیادی ڈھانچے سے روشناس کروانا ہے۔ اگر اساتذہ اور ماہرین ہماری اس کاوش میں ہماری مدد کر سکیں تو ہم ان کے شکر گذار ہوں گے


اللہ کے نام سے ابتدا کرتے ہیں

کیا آپ نے کبھی کسی ایک ہی جملے کومختلف زمانوں میں تبدیل کر کے اس پر غور کیا ہے؟ نہیں نا !۔ تو پھر کیسے پتہ چلے گا کر زمانوں کا فرق کیا ہوتا ہے۔ آپ کو یہ تو پتہ ہو گا کہ زمانے تین ہیں۔ ۱۔ گذرا ہوا یا ماضی۔ ۲۔ موجودہ زمانہ یا حال ۔اور ۳۔ آنے والا یا مستقبل

انگریزی میں ان تینوں کو بالترتیب 

1-    ماضی  PAST . 2-   حال     PRESENT. 3-     مستقبل     FUTURE —- زمانے    TENSES           

کہتے ہیں 

ہم کوئی بھی بات کرتے ہیں تو اس میں کسی شخص، جگہ ، چیز ،احساس ، چذبے یا وقت کے متعلق بول رہے ہوتے ہیں۔ یعنی ہماری بات کسی نہ کسی چیز کے متعلق ہوتی ہے۔ اور اس دوران یا تو ہم ان تمام کا اصل نام  ( اسم)  یا مجازی نام ( اسم ضمیر) استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ انگریزی میں اسم  ۔ کہتے ہیں   PRONOUN اور اسم ضمیر کو NOUN کو   

مثلاً۔ میرا اصل نام وحید ہے۔ لیکن بات کرتے ہوئے اپنی طرف اشارہ کرنے کے لئے لفظ ،، میں ،، استعمال کروں گا۔ اور آپ مجھے مخاطب کرنے کے   ہے۔PRONOUN لئے لفظ ،، آپ ،، استعمال کریں گے۔ یعنی اصل نام کی جگہ کوئی دوسرا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ متبادل لفظ اسم ضمیر یا 

اسی طرح چند دوسرے الفاظ کی مثالیں یہ ہیں۔

میں، ہم ۔ آپ،تم۔ وہ (عورت یا مرد)، نام ، یہ، وہ، وغیرہ۔ انگریزی میں ان کی جگہ

  وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے     I, We, You, He, She, It, Name, This, That, These, Those, They 

جس طرح الفاظ کی ادائیگی سے ہم یہ اظہار کرتے ہیں کہ ہمارا مفعول ( ہم جس کی بات کر رہے ہیں) واحد ہے یا جمع۔ اور اس کے لئے ہم مناسب لفظ ) بولتے ہیں جیسے( واحد کے لئے۔۔جا- کھا – پی-سو-کے ساتھ / ۔تا،رہا،تھا ، گا) اور (جمع کے ساتھ / تے، رہے، تھے) کہ کر ہم ایک اور ایک سے زیادہ   ہوتے ہیں۔ اور ان کے درمیان PLURAL   اور کچھ  SINGULAR واحد   PRONOUN   کا فرق واضع کرتے ہیں اسی طرح انگریزی میں کچھ 

تفریق کے لئے ہم جملے کے واحد کے ساتھ کچھ تبدیلیاں کرتے ہیں۔ 

اگرچہ واحد کے لئے بھی استعمال ہوتا  You ہمیشہ جمع کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔  لفظ  We, You, They, These, Those انگریزی کے 

ہے لیکن اس پر ہمیشہ جمع کے اصول لاگو ہوتے ہیں۔۔ میں اور ہم کو فرسٹ پرسن یا متکلم ۔ آپ ، تم ، تو کو سیکنڈ پرسن یا حاضر اور دیگر تمام کو تھرڈ پرسن یا غائیب کہا اور تصور کیا جاتا ہے۔ بولنے والا متکلم۔ جس سے مخاطب ہوں وہ حاضر اور دیگر سب غائیب تصور ہوتے ہیں۔

مناسب ہے کہ ان باتوں سے آپ کو زیادہ پریشان نہ کیا جائے۔ ساتھ ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

اول الذکر

ہم اردو کا کوئی ایک جملہ لے کر اُس کی مختلف زمانوں میں حالت کی تبدیلی کو ذھن نشین کرتے ہیں۔ تا کہ ہم زمانوں کی کیفیت کو اچھی طرح سمجھ لیں۔ تو چلیں ہم ایک آسان سا جملہ متکلم کی صورت میں لیتے ہیں تا کہ ہم متکلم ، حاظر اور غائیب میں ہونے والی انگریزی تبدیلیوں سے فی الحال بچ جائیں۔ اگلے حصے میں ہم اسی جملے کو غائیب واحد کے لئے استعمال کر کے فرق دیکھیں گے۔

سب زمانوں کی مزید چار صورتیں ہیں

۔ ۱۔ مطلق  ۲۔ جاری  ۳۔ مکمل  ۴۔ مکمل جاری 

1- Indefinite  2- Continuous   3- Perfect  4- Perfect Continuous.

ہمارا مختصر اور آسان جملہ بصورت متکلم یہ ہے۔


میں انگریزی سیکھتا ہوں۔

زمانہ حال مطلق / میں انگریزی سیکھ – تا* ہوں۔

زمانہ ماضی مطلق / میں انگریزی سیکھ – تا* تھا۔

زمانہ مستقبلل مطلق / میں انگریزی سیکھ – وں* گا۔


زمانہ حال جاری / میں انگریزی سیکھ – رہا* ہوں۔

زمانہ ماضی جاری / میں انگریزی سیکھ – رہا* تھا۔

زمانہ حال جاری / میں انگریزی سیکھ – رہا* ہوں گا۔


 زمانہ حال مکمل / میں انگریزی سیکھ – چُکا* ہوں ۔۔۔ میں نے انگریزی سیکھ  – لی* ہے

 زمانہ ماضی مکمل / میں انگریزی سیکھ – چُکا* تھا ۔۔۔ میں نے انگریزی سیکھ  – لی* تھی

 زمانہ مستقبل مکمل / میں انگریزی سیکھ – چُکا* ہوں گا ۔۔۔ میں نے انگریزی سیکھ  – لی* ہوگی 


*زمانہ حال مکمل جاری / میں انگریزی سیکھ – تا رہا* ہوں

زمانہ ماضی مکمل جاری / میں انگریزی سیکھ – تا رہا* تھا

*  زمانہ مستقبل مکمل جاری / میں انگریزی سیکھ – تا رہا* ہوں گا


درج بالا جملوں میں کچھ جگہوں پر انگریزی گرائمر کی پابندیوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ انھیں وقت پر واضع کیا جائے گا۔ ابھی آپ ان جملوں کے فرق کو ذہن نشین کریں۔

 


Present Tense – فعل حال 

ہوں – ہے – ہیں

 is – am – are

 


آئیے اس جملے کو پہلےزمانے کے لحاظ سے زمانہِ حال کی چاروں صورتوں میں لکھتے اور سمجھتے ہیں

زمانہ حال مطلق / میں انگریزی سیکھ – تا* ہوں۔

زمانہ حال جاری / میں انگریزی سیکھ – رہا* ہوں۔

 زمانہ حال مکمل / میں انگریزی سیکھ – چُکا* ہوں ۔۔۔ میں نے انگریزی سیکھ  – لی* ہے

اس کو فعل ماضی قریب بھی کہتے ہیں۔ 

*زمانہ حال مکمل جاری / میں انگریزی سیکھ – تا رہا* ہوں۔


درج بالا تمام جملے اثباتی ہیں۔ ان میں انکاریہ یا سوالیہ صورت نہیں۔ غور کریں تو آپ دیکھیں گے کہ جملوں میں صرف تا۔ رہا، چکا، یا لی اور تا رہا لگا کر ایک ہی جملے کی ۔صورتیں تبدیل ہوئی ہیں۔

 وغیرہ ایسے معاون الفاظ ہے جن کو مختلف Is, am, are, was, were, have, has, had, shall, will, would, been

صورتوں میں استعمال کریں گے۔ لیکن فی الحال ہم ان کو نظر انداز کر کے بنیادی ڈھانچے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ آئیے اب ہم اسی جملے کو انگریزی میں دیکھتے اور اس کی حالت اور صورت میں تبدیلی پر غور کرتے ہیں۔


Present Indefinite Tense -/ =  I- learn- English. 

Present Continuous Tense -/ =  I – am- learn-ing  English. 

Present Perfect Tense -/ =  I- have- learn-t English. 

Present Perfect Continuous Tense -/ =  I- have been- learn-ing English. **


گرائمر کے لحاظ سے اس جملے کو یہاں ختم نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کو کسی خاص وقت، یا مدت سے جاری رکھنا ہے  **


لیکن ہم فی الحال اس تردد میں نہیں پڑتے۔ آپ درج بالا جملوں پر غور کریں۔ آپ نے دیکھا کہ ہم نے ایک یا دو الفاظ کے اضافے یا تبدیلی سے زمانے کو بدلا ہے۔

ہم نے یا تو کچھ اضافی الفاظ کا استعمال کیا یا فعل کی فارم کو تبدیل کر کے جملے کا زمانہ بدلا ہے۔ یہ تبدیلیاں کی ہیں۔ 

کا اضافہ کیا ہے ing اور  am میں ہم نے  P.Continuous

کا اضافہ کیا ہے third form  اور  have میں ہم نے  P.Perfect

کا اضافہ کیا ہے ing اور  have been میں ہم نے  P.Perfect Continuous

درج بالا جملوں کو اچھی طرح سے ذھن نشین کریں۔ اور چند دیگر فعل استعمال کر کے اس کی اچھی مشق کریں۔

ہمارا یہی جملہ آگے جائے گا۔ اس موقع پر ہم دیگر کسی اصول اور تبدیلی پر توجہ نہیں دے رہے تاکہ ساری چیزیں گڈ مڈ نہ ہو جائیں۔ 

اگر آپ آگے جانے کے لئے تیار ہیں تو یہاں ٹچ یا کلک کریں۔

 

 

 

One Response

  1. Basit says:
    بہترین کاوش ہے جو کہ طلباء و طالبات کے لیے نہایت مفید ثابت ہو گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

en_USEnglish
en_USEnglish