فعل ماضی
Past Tense فعل ماضی یا ۔
خوش آمدید
بہت خوب۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ نے اس سے پہلے صفحے پر دی گئی معلومات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیا ہے!۔ ہم آپ کو زیادہ تردد میں نہیں ڈال رہے۔ اگر آپ نے ان بنیادی اصولوں کو اپنی زبان میں سمجھ لیا اور ساتھ ساتھ مشق کرتے رہے تو بہت ساری باتیں آپ خود سے سمجھ جائیں گے۔
کے صفحے پر جانا چاہتے ہیں تو یہاں ٹچ یا کلک کریں (Present Tense اگر آپ واپس (فعل حال
کیا آپ کو ہمارا زیر بحث جملہ یاد ہے؟ جی ہاں۔ یہ جملہ درج ذیل ہے
میں انگریزی سیکھتا ہوں۔
Past Tense – فعل ماضی
تھا – تھی – تھے
was – were
آئیے اس جملے کو پہلے حال کی چاروں صورتوں میں لکھتے اور سمجھتے ہیں
زمانہ ماضی مطلق / میں انگریزی سیکھ – تا* تھا۔
زمانہ ماضی جاری / میں انگریزی سیکھ – رہا* تھا۔
زمانہ ماضی مکمل / میں انگریزی سیکھ – چُکا* تھا ۔۔۔ میں نے انگریزی سیکھ – لی* تھی
۔۔۔ ماضی مکمل کو زمانہ ماضی مطلق بعید بھی کہا جاتا ہے ۔۔۔
*زمانہ ماضی مکمل جاری / میں انگریزی سیکھ – تا رہا* تھا۔
درج بالا تمام جملے اثباتی ہیں۔ ان میں انکاریہ یا سوالیہ صورت نہیں۔ غور کریں تو آپ دیکھیں گے کہ جملوں میں صرف تا۔ رہا، چکا، یا لی اور تا رہا وہی ہیں جو ہم نے زمانہ حال میں لگائے تھے البتہ ہم نے – ہوں -کو – تھا /تھی -میں تبدیل کرکے جملے کو ماضی کا صیغہ دے دیا۔
وغیرہ ایسے معاون الفاظ ہے جن کو مختلف Is, am, are, was, were, have, has, had, shall, will, would, been
صورتوں میں استعمال کریں گے۔ لیکن فی الحال ہم ان کو نظر انداز کر کے بنیادی ڈھانچے کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ آئیے اب ہم اسی جملے کو انگریزی میں دیکھتے اور اس کی حالت اور صورت میں تبدیلی پر غور کرتے ہیں۔
Past Indefinite Tense -/ = I- learnt– English.
Past Continuous Tense -/ = I – was- learn-ing English.
Past Perfect Tense -/ = I- had- learn-t English.
Past Perfect Continuous Tense -/ = I- had been- learn-ing English. **
میں بھی گرائمر کے اصول کے مطابق کسی فعل کا ایک خاص وقت یا مدت سے جاری ہونا ٖضروری ہے۔ Past Perfect Continuous Tense
لیکن ہم اس کو بعد میں زیرِ بحث لائیں گے۔ ( انشاء اللہ)۔
اگر آپ کو فعل حال کے جملے کی تمام صورتیں ازبر ہیں تو آپ آسانی سے سمجھ سکتے ہیں کہ ہم نے ہر زمانے کے جملے میں تقریباً ایک تبدیلی کی ہے
زرا ان تبدیلیوں کی پہچان کیجئے۔
جملہ بنانے کے لئے صرف فعل کی فارم میں تبدیلی کی اور فعل کی دوسری فارم لکھی۔ Past Indefinite تو ہم نے پہلی تبدیلی یہ کی ہے کہ
میں تبدیل کیا۔ was کو am میں صرف اتنی ہے کہ ہم نے Past Continuous ہماری دوسری تبدیلی
میں تبدیل کیا had کو have/has میں Past Perfect / perfect Continuous ہماری تیسری تبدیلی یہ ہے کہ ہم نے
ہمارا باقی کا جملہ ہو بہ ہو وہی ہے جو ہم پہلے فعل حال میں دیکھ یا مشق کر چکے ہیں
اس مشق کو اچھی طرح ذھن نشین کریں اور کچھ دوسرے فعل لگا کر اپنے جملے بنائیں۔
اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں تک آپ کو اچھی طرح سے سمجھ آ گئی ہے تو آ ئیے آگے چلتے ہیں۔
آگے جانے کے لئے یہاں ٹچ یا کلک کریں
